مہر خبررساں ایجنسی نے المسلہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں تحریک بدر کے جنرل سکریٹری ہادی العامری نے کہا ہے کہ امریکہ ،داعش کے خلاف عراقی فوج اور عوام کی کامیابیوں کو ناکام بنانا چاہتا ہے امریکہ شام اور رعاق میں دہشت گردوں کی حمایت اور انھیں جنگی وسائل فراہم کرکے خطے میں اپنی پاؤں مضبوط کررہا ہے۔
ہادی العامری نے کہا کہ عراقی فورسز اور عوام نے سامراء ، دیالی، تکریت، العظیم ، آمرلی اور سلیمان بیک علاقوں میں داعش کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں اور داعش دہشت گردوں کو تاریخي شکست سے دوچار کردیا ۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ داعش کے خلاف عراقی فوج اور عوام کی کامیابیوں میں خلل ڈالنے کی کوشش کررہا ہے اور امریکہ کا داعش کے خلاف کارروائی کا منصوبہ بالکل کھوکھلا اور پروپیگنڈے کی حد تک ہے ورنہ امریکہ داعش کا اصلی اتحادی ملک ہے جو سعودی عرب کے ذریعہ داعش کو بھر پور مدد فراہم کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ